Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی سطح پر سونا سستا، مقامی مارکیٹس میں قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی واقع ہوئی
اپ ڈیٹ 22 اگست 2024 11:56pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2504 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔ لیکن مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہو گئی ہے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024