باکسرمحمد وسیم کی مریم نواز سے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل

پاسپورٹ پھنس جانےسےتربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونےپرمشکلات ہیں،محمد وسیم
شائع 22 اگست 2024 09:37pm

باکسرمحمد وسیم نے مریم نوازسے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل کر دی۔ محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کیلئے اپنا پیغام جاری کیا

باکسرمحمد وسیم نے کہا کہ پاسپورٹ پھنس جانے سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پرمشکلات ہیں، 4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں، تاخیر سے پاسپورٹ ملا تو تیاری متاثر ہوسکتی ہے۔ جلد پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔

محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے۔ محمد وسیم نے 22 جولائی کو ڈینش ایمبیسی میں ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کروایا تھا۔