Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

ملک میں کنٹری بیوٹری پینشن فنڈ اسکیم متعارف، اطلاق کن ملازمین پر ہوگا ؟

اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا، وزارت خزانہ
شائع 03 ستمبر 2024 08:50pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزارت خزانہ نے نئے ملازمین کیلئے پینشن میں کنٹری بیوٹری پینشن فنڈ اسکیم متعارف کرا دی۔ جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پینشن فنڈ اسکیم کا اطلاق سول ملازمین کیلئے ہوگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان میں بھرتی ملازمین پر اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

پنشن کٹوتی کی تصدیق، ریٹیلرز پر ٹیکس اسکیم جاری رکھنے کا اعلان

نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کنٹری بیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے۔

ماہانہ پنشن ختم کردی گئی، نیا نظام نافذ

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت، کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم میں 20 فیصد حصہ ادا کرے گی۔

Finance minister

government employess

Contributory Pension Fund Scheme