Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد اچانک اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے

ایلون مسک، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سمیت دنیا کے امیر ترین لوگوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے
شائع 08 ستمبر 2024 06:30pm

صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا معاشی طوفان کے نرغے میں ہے، اور اس کا اثر بھی واضح ہونے لگا ہے، کیونکہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی ہے۔

امریکی کاروباری جریدے ”بلومبرگ بلینیئرز“ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایلون مسک، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سمیت دنیا کے امیر ترین لوگوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے سرفہرست 20 ارب پتی جن میں جیف بیزوس، مارک زکربرگ سمیت ہندوستانی کاروباری شخصیات مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی شامل ہیں، انہیں اربوں ڈالرز گنوانے پڑ گئے ہیں، جبکہ سب سے امیر شخص ایلون مسک کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے سی ای او ایلون مسک کی دولت گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13.9 ارب ڈالر کم ہو کر اب 237 ارب ڈالر ہو گئی ہے، اس کے بعد دوسرا سب سے بڑا نقصان ایمیزون کے جیف بیزوس کو ہوا ہے، جن کی دولت 6.08 ارب ڈالر کم ہوکر کر 195 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی دولت 2.14 ارب ڈالر کم ہوکر 111 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ وہ اس وقت دنیا کے 11 ویں سب سے امیر شخص ہیں۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی دولت میں 1.57 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اڈانی 100 ارب ڈالر کے کلب سے باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی دولت 99.6 ارب ڈالر ہے۔

دنیا کا امیر ترین شخص جسے کسی بھی مکڈونلڈز میں کھانے کے پیسے نہیں دینے پڑتے

دنیا کے 10 سر فہرست امیروں میں شامل فرانسیسی ارب پتی برنارڈ ارنالٹ کی دولت 2.30 ارب ڈالر کم ہو کر 181 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ فیس بُک کے مارک زکربرگ کی دولت 5.75 ارب ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 178 ڈالر پر آ گئی ہے، بل گیٹس کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت ابھی 157 ارب ڈالر ہے۔

لیری الیسن کو 1.62 ارب ڈالر کا نقصان، سرمایہ کار وارن بفے کو 1.60 ارب ڈالر کا نقصان، اسٹیو والمر کو 2.14 ارب ڈالر، لیری پیج کو 5.06 ارب ڈالر، اور دنیا کے دسویں سب سے امیر شخص سرگئی برین کو 4.72 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

World's Most Wealthiest People

Lost Billions of Dollars