Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق سے متعلق سوالات پر امتیابھ بچن کا ردعمل

وہ ان دنوں کون بنے گا کروڑ پتی16 کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع 11 ستمبر 2024 09:05am

ان دنوں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں اور ان افواہوں نے اسوقت زور پکڑا جب ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ہمراہ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں بچن فیملی سےالگ پوز دیتی نظر آئیں۔ اسی حوالے سے اکثر میڈیا میں بچن فیملی سے سولات کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنے خاندان سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال پر کہا کہ انہیں خاندان سے متعلق سوالات سن کر دکھ ہوتا ہے۔

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن ان دنوں کون بنے گا کروڑ پتی16 کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بگ بی کے اس شو نے دیکھتے ہی دیکھتے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب اسے خاص وعام میں انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔

کے بی سی کی انفرادیت یہ ہے کہ اس شو میں نہ صرف معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ، بلکہ بگ بی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تجربات بھی شیئر کرتے ہیں اور اس دوران اپنی زندگی کی کہانیاں بھی سناتے ہیں ، جسے سن کر ناظرین بہت زیادہ محظوظ ہوتے ہیں۔

’میری زندگی سیٹ ہوجائے گی‘، جب رنویر سنگھ نے کہاتھا کہ وہ دپیکا جیسی بیٹی چاہتے ہیں

حال ہی میں ایک مدمقابل نے ان سے پوچھا کہ چیابچن بتاتی ہیں کہ شوٹنگ کی مصروفیات کی وجہ سے وہ انہیں وقت نہیں دے پاتےہیں۔

سوال سن کر پہلے تو امیتابھ بچن اپنے مخصوص اسٹائل میں ہنسنے لگے اور پھر بولےکہ واہ! کیا بتاوں؟ کہ یہاں آنے کے بعد لوگ خاندانی سوالات پوچھتے ہیں، اس سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے بعد بگ بی نے اپنا وہ وقت یاد کیا، جب جب وہ تین مختلف فلموں کے لیے تین مختلف شفٹوں میں کام کر رہے تھے۔

بگ بی نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں، ہمارا کام کبھی کبھی تین شفٹوں میں ہوتا تھا۔ایک دن جب وہ شفٹ کے بعد گھر لوٹے تووالد نے دروازہ کھولا اور کہا کہ بیٹا تم بہت کام کرتے ہو، اس پر ہم نے کہا کہ پیسہ ملنا بہت مشکل ہے۔

آخر میں امیتابھ بچن نے کہا کہ جیا بچن نے دیر سے آنے پر کبھی ایسا کچھ نہیں کہا۔

یادرہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو تقریبا چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہےاور وہ دونوں اس دوران چاہے ذاتی ہویا پیشہ ورانہ معاملات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Bollywood

Amitabh Bachchan

entertainment

lifestyle

kbc16