Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

مغربی دنیا یوکرین کو طویل فاصلے کے میزائل دینے سے باز رہے، پوٹن

یوکرین کی حملہ کرنے کی استعداد بڑھانے پر روس کیلئے ضبط و تحمل دشوار ہوجائے گا، روسی صدر
شائع 13 ستمبر 2024 07:31pm

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کے ہاتھ مضبوط کرنے سے باز رہیں۔ اگر یوکرین کو دور مار میزائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو روس کے لیے ممکن نہ رہے گا کہ اس جنگ کی نوعیت کو تبدیل ہونے سے روک سکے۔

مغربی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران روسی صدر نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے کئی ممالک یوکرین کا اسلحہ خانہ مضبوط کر رہے ہیں۔

دور مار میزائل فراہم کرکے وہ یوکرین کی حملہ کرنے کی استعداد بڑھارہے ہیں۔ ایسے میں روس کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

ولادیمیر پوٹن نے انتباہ کیا کہ یوکرین کو طویل فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا مطلب یہ لیا جائے گا کہ معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظٰم نیٹو بھی اب اس جنگ میں ملوث ہو رہی ہے۔ ایسے میں لازم ہے کہ یوکرین کو مضبوط کرنے سے باز رہا جائے۔

روسی صدر نے واضح انتباہ کیا کہ اگر مغربی دنیا نے یوکرین کو جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی تو روس کے لیے ضبط و تحمل دشوار تر ہو جائے گا اور ایسے میں وہ جنگ کی نوعیت کو تبدیل کرنے پر بھی غور کرسکتا ہے۔

صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ جو ممالک یوکرین کی مدد کے حوالے سے نمایاں ہیں اُن کے لیے روس میں نفرت کا گراف بلند ہو رہا ہے۔ یہ بات اُن ملکوں کی قیادت کو سمجھنا ہوگی۔

Vladimir Putin

LONG RANGE MISSILES

FORTIFYING UKRAINE

ENABLING FOR MORE ATTACKS