Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

’انسداد دہشت گردی عدالت کے تمام ججز کے تبادلوں کے پیچھے مریم نواز اور اسٹیبلشمنٹ ہے‘

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام لوگ اپنی حقیقی آزادی کی فکر کریں، علیمہ خان
شائع 14 ستمبر 2024 10:08am

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے تمام ججز کے تبادلوں کے لیے مریم نواز حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کاسسٹم یہ ہےکہ ہرحاضری پر پیش ہونا پڑتا ہے، عدالت نےڈی آئی جی کو طلب کیا مگر وہ مصروف ہیں، ڈی آئی جی پیش نہیں ہوتے توجج صاحب انہیں جیل میں ڈالیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اے ٹی سی کے تمام ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، تبادلوں کے پیچھے مریم نواز حکومت اور اسٹبلشمنٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میری فکر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا پیغام ہے کہ تمام لوگ اپنی حقیقی آزادی کی فکر کریں، ابھی بھی پی ٹی آئی کےایم این ایز کو اٹھایا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی یہی کہہ رہے کہ میرا مینڈیٹ واپس کریں، مگر بات چیت کی بجائے ہمیں دھوکا دیا گیا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)