پی سی بی پر تنقید: کمنٹیٹر علی یونس کو پینل سے ہٹا دیا

علی یونس آل رائونڈر عالیہ ریاض کے شوہر اور وقار یونس کے بھائی ہیں
شائع 21 ستمبر 2024 05:46pm

پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کمنٹیٹر علی یونس پر بھاری پڑ گئی۔

پی سی بی نے علی یونس کو چیمپئنز کپ کے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔ علی یونس نے جنوبی افریقہ سے ویمن سیریز ہارنے پر ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کی تھی۔

علی یونس آل رائونڈر عالیہ ریاض کے شوہر اور وقار یونس کے بھائی ہیں، علی یونس کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے۔