Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر کی معروف اینکر سے شادی، صحافی کا بڑا دعویٰ

سوشل میڈیا پر معروف 'اینکر پرسن' کا نام لیا جا رہا ہے
شائع 26 ستمبر 2024 01:14pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر پاکستانی سیلیبرٹیز کی شادی کی خبریں تو مداحوں کی توجہ سمیٹ ہی لیتی ہیں۔

مگر اس بار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جس نے صارفین اور تحریک انصاف کے سپورٹرز کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے مبینہ دوسری شادی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یہ دعویٰ معروف صحافی نجم الحسن باجوہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

نجی ویب چینل کے مطابق سینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو۔

9 مئی مقدمات کے بعد لمبے عرصے تک اوجھل رہنے والے حماد اظہر کو جب اپنی شادی کی پھیلتی خبروں کا علم ہوا تو وہ صحافی کی ٹوئٹ کا جواب دینے ایکس پر آگئے۔

حماد اظہر نے صحافی کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا‘۔ حماد اظہر نے اپنے جواب کے ساتھ قہقے والی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

صحافی نجم الحسن نے دبے لفظوں میں پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ حماد صاحب لاہور میں ماشااللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں تو اپنی خبر پر قائم ہوں۔

نجم الحسن نے اپنی ٹوئٹ میں اینکر شفا یوسفزئی کا کہیں نام نہیں لیا تاہم اینکر کا نام سوشل میڈیا پر لیا جا رہا ہے۔ مگر اس حوالے سے حماد اظہر اور نہ ہی شفا یوسفزئی کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Hammad Azhar

anchor person

Wedding Rumors

claims

shifa yousufzai

najam ul hasan bajwa