پاک افغان خرلاچی بارڈر 9 روز بعد کھول دیا گیا
پاک افغان خرلاچی بارڈر 9 روز بعد ہر قسم تجارت کے لیے کھل گیا، بارڈر پر آمد و رفت جاری ہے۔
باڈر حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر 9 روز بعد آج صبح ہر قسم آمد و رفت کے لیے کھل گیا، جس کے بعد سرحد پر ہر قسم آمد و رفت اور تجارت شروع ہوگئی۔
پاک افغان خرلاچی بارڈر پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کا آنا جانا شروع ہوگیا جبکہ باڈر پر پھنسی گاڑیاں بھی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ 21 ستمبر کو پاک افغان خرلاچی بارڈر کو ضلع کرم میں خراب حالات اور جاری جھڑپوں کے باعث بند کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہونے والی لڑائی دیگر قبائل تک پھیل گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں لڑائی کے باعث پارا چنار پشاور سمیت تمام مرکزی شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہو گئے تھے۔