Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے داڑھی کے سوال پر شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

شاہ رخ خان نے جواب سن کر کیا کہا؟
شائع 01 اکتوبر 2024 05:46pm

عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو داڑھی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے کر لاجواب کردیا۔

شاہ رخ خان اس بات کا متعدد بار اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے گھر میں اسلام ہی نہیں بلکہ ہندو مذہب بھی فالو کیا جاتا ہے اور ان کے گھر میں ایک مندر بھی ہے۔

شاہ رخ خان نے شادی بھی ہندو مذہب کی پیروکار خاتون گوری سے کی ہے، اسی وجہ سے ان کے ہاں ہندو مذہب کا راج زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے نادر علی کو دئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے، جس میں نادر علی نے ان سے پوچھا کہ ’شاہ رخ خان سے جب ملتے ہیں تو کیا بات ہوتی ہے؟‘

جواب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ’یہ بات شاہ رخ خان نے آف دا کیمرا مجھ سے پوچھی تھی کہ اگر کوئی مسلمان داڑھی نہیں رکھتا تو کیا وہ جہنم میں جائے گا؟‘

ذاکر نائیک نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ داڑھی رکھنے یا نہ رکھنے کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ کسی پرچے میں پاس ہونا چاہتے ہیں لیکن کتنے زیادہ مارکس سے پاس ہونا چاہتے ہو آپ پر ہے، داڑھی رکھنا مسلمان مرد کیلئے لازمی ہے لیکن ایسا نہیں کہ داڑھی نہیں رکھی تو جہنم میں گئے بلکہ داڑھی رکھو گے تو جنت کا حصول آسان ہوجائے گا یعنی پرچے میں اچھے مارکس ملیں گے‘۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ’میری بات سن کر شاہ رخ خان نے کہا واہ کیا بہترین بات بتائی ہے آپ نے مجھے‘۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان مذہب کے حوالے سے متنازع باتیں کرتے رہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ مجھ پر داڑھی اچھی نہیں لگتی اور مجھے چبھتی بھی ہے، داڑھی ہو تو بچے چہرے پر بوسہ بھی نہیں دیتے‘۔

شاہ رخ خان کے داڑھی سے متعلق اس غیرمناسب بیان پر مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Shahrukh Khan

podcast

Nadir Ali

doctor zakir naik