Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہمیں کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے‘، روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سیکڑوں پاکستانی پھنس گئے

نوجوانوں کی پاکستان حکومت سے رہائی کی درخواست
شائع 01 اکتوبر 2024 06:48pm

روزگار کی تلاش میں غیر ملک جانے والے سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان میں اسمگلرز نے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا تھا۔

نوجوانوں کی جانب سے حکومتِ پاکستان سے رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری کا بتا کر بھیجا گیا تھا۔ اب ہمیں کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے اور رہائی کے لیے پیسوں کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ تمام لوگوں کا تعلق پاکستان پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ادھر کمبوڈیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں، سفارت خانے نے مداخلت کرکے 90 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی ہے۔

Illegal immigrants