Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

10 سالہ فلسطینی بچی کی وصیت پڑھ کر سب کی آنکھیں اشک بار

رشا نے والدین سے کہا میرا سامان کزنز کو دے دیجیے گا اور بھائی پر غصہ نہ کیجیے گا، بھائی ساتھ ہی شہید ہوگیا۔
شائع 04 اکتوبر 2024 09:59pm

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والی 10 سالہ راشا کی ایک ایسی وصیت سامنے آئی ہے جس نے پڑھنے والوں کو خون کے آنسو رُلادیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں فلسطینی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ راشا العریر اپنے گیارہ سالہ بھائی احمد سمیت غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئی تھی۔

اہل خانہ کو رشا کی وصیت ملی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی چیزیں رشتہ داروں میں تقسیم کردی جائیں۔

رشا نے ہاتھ سے لکھی ہوئی وصیت میں والدین سے کہا ہے کہ اگر وہ شہید ہوجائے تو نہ روئیں کیونکہ اُن کے رونے سے وہ تکلیف محسوس کرے گی۔

رشا کی وصیت ہے کہ کپڑے ضرورت مندوں کو دے دیے جائیں اور کتابیں، کاپیاں اور کھلونے وغیرہ کزنز کو دے دیے جائیں۔ راشا نےھ یہ بھی لکھا ہے کہ میرے بھائی احمد سے خفا مت ہوئیے گا۔

معصوم بچی کو کیا معلوم تھا کہ بھائی تو ساتھ ہی شہید ہوجائے گا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ وصیت جس نے بھی پڑھی ہے اس کی آنکھیں اشک بار ہوئی ہیں۔

PALESTINIAN GIRL

RASHA

WILL AND TESTAMENT

MARTYRED WITH BROTHER