Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان

ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 08:49am

چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔

سعودی عرب جلد پاکستان سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ کرے گا، وزیراعظم

ذرائع نے بتایا کہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

3.2 ارب ڈالر کی غیر ملکی مالی امداد: سعودی تیل کی سہولت سمیت اہم وعدے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم او یو پر دستخط کریں گی۔

ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جس میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

پانچ آئی پی پیز کو ادائیگی کے معاملے میں بڑی پیشرفت کا انکشاف

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور16 اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔ یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

china

CPEC

پاکستان

Debt Reprofiling