Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

عاقب جاوید، اظہر علی اور علیم ڈار کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
شائع 11 اکتوبر 2024 02:52pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، عاقب جاوید، اظہر علی اور علیم ڈار کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور محمد یوسف کے سلیکٹرز سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم اب پی سی بی نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، نئی قومی سلیکشن کمیٹی میں سابق بولنگ کوچ عاقب جاوید، سابق کپتان اظہر علی اور آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار کو رکھا گیا ہے۔

اسد شفیق سلیکشن کمیٹی میں برقرار رہیں گے جبکہ حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد متوقع، چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیداور کون ہیں

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سلیکٹر محمد یوسف کے مستعفی ہونے کی بنا پر نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

نئی سلیکشن کمیٹی نئے ٹیسٹ کپتان کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات تیار کرکے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل سلیکشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سابق کرکٹر سلیم یوسف کو 7ماہ بعد ہونے والے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے اظہر علی، عاقب جاوید، مشتاق احمد، اور سلیم یوسف کے ساتھ ابتدائی مشاورت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، اس سے قبل عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بھی فرائض نبھا چکے ہیں۔ تاہم، اسد شفیق بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Mohammad Yousuf

Selection Committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)