Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
07 Jumada Al-Awwal 1446  

کونسی اداکارہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان دوری کی وجہ بنی؟ نام سامنے آگیا

اس حوالے سے دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا۔
شائع 12 اکتوبر 2024 01:49pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

کیونکہ ایشوریا جو پہلے ہمیشہ بچن خاندان کے ساتھ مختلف تقریبات میں تصاویر بنواتے نظر آتی تھیں اب وہ صرف اپنی بیٹی کے ہمراہ ہی دکھائی دیتی ہیں۔

جوڑی کے مداح آج بھی ان کی علیحدگی کو لے کر کافی تجسس میں مبتلا ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ ایک ساتھ کیمرے میں نظر آئیں۔

جوڑے کے درمیان اختلافات کے حوالے سے اب بھارتی میڈیا نیا دعویٰ سامنے لے کر آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے درمیان دوری کی وجہ ایک بالی ووڈ اداکارہ بتائی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ ابھیشیک بچن معروف بھارتی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ مبینہ غیر ادواجی تعلقات میں ہیں جو جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر ایک ریڈٹ صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات انکشاف کیا گیا۔

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق سے متعلق سوالات پر امتیابھ بچن کا ردعمل

ریڈٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھیشیک بچن نے نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکا دیا، مبینہ طور پر ابھیشیک نمرت کور کو لے کر سنجیدہ تھے لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کی مگر ایشوریا نے اس کی اجازت نہیں دی اور تب سے دونوں الگ ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا ان دنوں اپنی بیٹی آرادھیا اور اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی سالگرہ بھی صرف بیٹی کے ساتھ منائی، جس دوران ابھیشیک غیر موجود تھے جس نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔

Bollywood

Abhishek Bachchan

seperation

aishwariya rai

nimrat kaur

bachan