Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے پریشان کن پیغامات موصول ہونا شروع

برلن کو تشویش ہے کہ یہ معاملہ مستقبل کے دوطرفہ تعلقات پر اثرانداز ہو سکتا ہے
شائع 30 اکتوبر 2024 08:53pm

انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ یکطرفہ معاہدوں پر غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے پریشان کن پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق جرمن حکومت نے عبدالرزاق داؤد فیملی کی ملکیت پاور کمپنی سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

معروف انگریزی جریدے بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو توانائی ٹاسک فورس کے ذریعے کچھ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے ساتھ یکطرفہ معاہدوں پر مختلف غیرملکی حکومتوں کی جانب سے پریشان کن پیغامات موصول ہونا شروع ہورہے ہیں۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

جرمن حکومت نے سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے اہل خانہ کی ملکیتی پاور کمپنی روس پاور پراجیکٹ لمیٹڈ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جرمن حکومت کو آر پی پی ایل اور شیئر ہولڈر یعنی سیمنز کے ساتھ مذاکرات کے طریقہ کار پر تشویش ہے۔ میسرز سیمنز تصفیے کے معاہدے کو موجودہ شکل میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ناقابل قبول سمجھتے ہیں لیکن کسی حل تک پہنچنے کے لئے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

سعودی عرب کا پاکستانیوں کو بڑی تعداد میں ویزے دینے کا اعلان، وزیراعظم قطر پہنچ گئے

برلن کو تشویش ہے کہ یہ معاملہ مستقبل کے دوطرفہ تعلقات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

IPPs

Abdul Razak Dawood