Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

خیرپور میں 6 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین

عبداللہ 23 ستمبر کو خالہ کے گھر جانے کے لیے نکلا تھا لیکن غائب ہوگیا تھا۔
شائع 31 اکتوبر 2024 12:22pm

علی پور: خیرپور سادات میں 6 سالہ بچے عبداللہ کے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو بچے کی لاش کھیتوں سے ملی تھی،لاش کو جانوروں نے بھنبھور کر رکھ دیا تھا۔ عبداللہ 23 ستمبر کو خالہ کے گھر جانے کے لیے نکلا تھا لیکن غائب ہوگیا تھا۔

ڈی ایس پی چوہدری فیاض کے مطابق بچے کا قاتل اسکا سوتیلا باپ پرویز ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سوتیلے بیٹے کو پسند نہیں کرتا تھا اور قتل کیس میں اپنے مخالفین کو پھنسانا چاہتا تھا۔

پاکستان

killed

coldblooded