Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی شہریوں کو نکالنے کے لیے 2 طیارے، ریسکیو ٹیم ہالینڈ بھیجنے کی تیاری

ایمسٹرڈیم میں فلسطینیوں کے حامیوں کے حملے میں 11 یہودی زخمی ہوئے، 2 اسرائیلی فٹبال فین اب تک لاپتا
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2024 07:20pm

اسرائیلی فٹبال سپورٹرز اور ڈچ نوجوانوں کے درمیان خوں ریز تصادم کے بعد اسرائیلی حکومت نے ایک خصوصی ریسکیو ٹیم ہالینڈ بھیجی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ ہالینڈ کی حکومت سے رابطے میں ہے اور وہاں موجود اسرائیلی باشندوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو نے ہالینڈ میں اسرائیلی شہریوں اور ڈچ نوجوانوں کے درمیان تصادم کے بعد دو خصوصی ریسکیو طیارے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مارپیٹ ایک فٹبال میچ کے موقع پر ہوئی۔

اسرائیلی کی قومی سلامتی کی وزارت نے ہالیںڈ میں موجود اسرائیلی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ ہوٹل تک محدود رہیں اور متعلقہ حکام سے رابطہ بھی رکھیں۔ اسرائیلی کے جو فٹبال سپورٹر میچ دیکھنے گئے تھے اُن پر انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے کارکنوں نے حملہ کیا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامر بین گوِر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فٹبال سپورٹرز کو بلا جواز طور پر نشانہ بنایا گیا۔

ایمسٹرڈیم پولیس نے بتایا ہے کہ جوہان کرویِف اسٹیڈیم میں میچ کے موقع پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے والوں کو اسٹیم سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔ پولیس نے 62 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ایمسٹرڈیم پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبال کے شائقین نے کسی بھی ناخوش گوار واقعے کے بغیر اسٹیڈیم خالی کردیا تھا۔ رات کو شہر کے وسط میں کئی مقامات پر اسرائیلی باشندوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

روایتی طور پر یہودی سمجھے جانے والے کلب اجیکس ایمسٹرڈیم نے میکابی تل ابیب کو صرف کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا تھا۔ ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے ہیلسیما نے گزشتہ رات کے واقعات کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔

غزہ اور جنوبی لبنان کی صورت پر دنیا بھر میں یہودیوں سے نفرت کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ یہی سبب ہے کہ امریکا، یورپ، اور عربوں کے جذبات بھڑکے ہوئے ہیں۔ یہودیوں پر حملے ہوئے ہیں۔

ڈچ حکومت میں شامل سب سے بڑی پارٹی کے مسلم مخالف لیڈر گیئرٹ وِلڈرز نے یہودیوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈین سار نے ڈچ حکومت سے کہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو بحفاظت ایئر پورٹ تک لانے میں مدد کرے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح اپنے ڈچ ہم منصب کیسپر ویلڈا کیمپ سے فون پر رابطہ کیا۔

ایمسٹرڈیم میں ہونے والے یوروپا لیگ کے میچ کے دوران اسرائیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 اسرائیلی فٹبال شائقین سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا۔

Israel