Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

انسداد دہشت گردی عدالت میں نومئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی
شائع 08 نومبر 2024 12:07pm

نو مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی غیرحاضری اورچالان نقول کی تقسیم نہ ہونے کے کاروائی ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نومئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمر ایوب ، شبلی فراز ، شیخ رشید ، صداقت عباسی ، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگرری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ، وکلاء صفائی نے موقف اپنایا کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کونقول تقسیم نہیں کی گئیں فرد جرم عائد کرنے سے قبل بریت کی دائردرخواست پرسماعت مکمل کی جائے۔

وکلاء صفائی کے موقف اور ملزمان کی حاضری پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ ہوسکی گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوبذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

imran khan

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

9 may incident