Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کے سامنے بھارتی روپیہ زمین بوس. تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یہ صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی، ماہرین
شائع 08 نومبر 2024 01:43pm

بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، جمعہ کو ابتدائی تجارت میں بھارتی روپیہ 5 پیسے گر کر 84.37 کی اس کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز، بھارتی روپیہ کی قدر 1 پیسے گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.32 پر بند ہوئی تھی۔

مودی حکومت کی مالیاتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یہ صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجوہات میں غیر ملکی فنڈز کا مسلسل اخراج اور گھریلو ایکوئٹی میں سست رفتار رجحان شامل ہیں۔

دوسری جانب، فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کا حالیہ فیصلہ شرح سود میں کمی کا ایک اشارہ ہے، جو عالمی مالیاتی منظر نامے میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ تیزی سے ہوگا۔

india

dollar rates