Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سب تمہارے حامی نہیں‘، ٹروڈو نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

حال ہی میں جسٹن ٹروڈو نے ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا
شائع 09 نومبر 2024 09:35am

بھارت کینیڈا تنازع میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پھر آئینہ دکھا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں خالصتان کے کئی حامی موجود ہیں۔

حال ہی میں جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جب انہوں نے کینیڈا میں خالصتان کے حامیوں سے متعلق گفتگو کی۔

کینیڈا کے ملٹیپل ویزے میں بڑی تبدیلیاں، طلبا کی مشکل بڑھ گئی

بھارت میڈیا اس حوالے سے کینیڈین حکومت پر تنقید کرتے ہوئے زہر اگل رہا ہے کہ کینیڈا خالصتان کے حامی عناصر کو پناہ دے رہا ہے۔

کینیڈا میں غیر ملکی ورکرز کیلئے بری خبر

کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ کینیڈا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندو حمایتی موجود ہیں، لیکن وہ کینیڈا میں مجموعی طور پر ہندو برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔

ٹروڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینیڈا میں خالصتان کے بہت سے حامی ہیں، لیکن وہ مجموعی طور پر سکھ کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتے۔ کینیڈا میں مودی حکومت کے حامی ہیں، لیکن وہ مجموعی طور پر تمام ہندو کینیڈینز کی نمائندگی نہیں کرتے۔

Narendra Modi

Justin Trudeau

khalistan tehreek