Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب

بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا
شائع 22 نومبر 2024 11:23pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔

رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی

میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈ زممبرز بھی شریک ہوں گے، جس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر گفتگو ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے، پاک بھارت میچ پر بات ہوگی، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز، فائنل کے انعقاد پر بات چیت ہوگی۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

icc champions trophy