Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبت کی شادی کیلئے ایل او سی عبور کرکے آزاد کشمیر آنیوالی لڑکی کی رہائی کا فیصلہ آج ہوگا

پولیس نے عمران اور فاطمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر رکھا ہے۔
شائع 30 نومبر 2024 09:13am

مظفرآباد میں محبت کی شادی کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کنٹرول لائن عبور کر کے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والی لڑکی اور اس کے محبوب عمران کی درخواست ضمانت منظور یا مسترد کرنے پر سول عدالت حویلی آج فیصلہ سنائے گی۔

سول جج حویلی نے درخواست ضمانت پر مزید کارروائی کل ملتوی کی تھی جس کی سماعت آج ہوگی۔ جوڈیشل لاک اپ میں رہائی کے منتظر پریمی جوڑے فاطمہ اور عمران کو رہائی نہ مل سکی۔

اپنے بھائی کے دوست عمران سے محبت کی شادی کرنے کیلئے 24 نومبر کو مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کرنی کی رہائشی دوشیزہ فاطمہ نے کنٹرول لائن عبور کرکے آزاد کشمیر ضلع حویلی کے رہائشی عمران کے گھر پناہ لی۔

پولیس نے عمران اور فاطمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول عدالت حویلی درخواست ضمانت منظور یا مسترد کرنے سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔

گرفتار لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کے بعد عمران، جو اس کے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، اسے اپنے گھر لے آیا۔ فاطمہ نے کہا کہ وہ اکثر عمران سے فون پر بات کرتی رہتی تھی۔

azad kashmir

Love Story