Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کی اربن فلڈنگ روکنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کی منظوری

مریم نواز نےعوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان بھی طلب کرلیا
شائع 29 نومبر 2024 08:23pm

وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ روکنے کیلئے جدید مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دیدی۔ مریم نواز نےعوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان بھی طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ اور دریائی سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، مریم نوازنے موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹس کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری بھی دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

وزیراعلیٰ پنجاب نےسیلابی نالوں کی بروقت صفائی، بحالی اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں اسٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا، لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اوربہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz