Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذمہ داران بتائیں، ہمارے احتجاج کے لئے سزائے موت کیوں؟ بیرسٹرگوہر

قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 29 نومبر 2024 09:24pm

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے، احتجاج کرنا ہمارا حق تھا، میں آج کے اداس دن پر پاکستانی عوام اور اداروں سے مخاطب ہوں، ذمہ دارن بتائیں ہمارے احتجاج کے لئے سزائے موت کیوں؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے، احتجاج کے دوران گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، صرف کابینہ اور پارلیمنٹ میں بیٹھنا جمہوریت نہیں ، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں ، کسی کو تحریب کاریا قاتل لیگ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف سچ پر یقین رکھتے ہیں، برادران یوسف کب تک جھوٹ بولیں گے، تحریک انصاف دنیا کی ساتویں بڑی سیاسی جماعت ہے، مطالبات کے لئے تحریک جاری رہے گی۔

پی ٹی آئی ترجمان نے ڈی چوک اموات کی تعداد پیش کردی

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا، ہمارے ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی اور نظریے کے ساتھ تھے، دھرنے میں کسی قیادت کو کنٹینر پہنچنے کا نہیں کہا۔

صحافیوں سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا ہمارے ایم این ایز نے قربانیاں دیں، وزارتیں ٹھکرائیں، ہماری قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں،انہوں نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف ذمہ دار جماعت ہے، شہداء کی تعداد سے متعلق ہم نے غلط اعدادو شمار نہیں بتائے بلکہ 12 شہدا کا نمبر دیا، تحریک انصاف الگ اور خیبر پختوانخواہ حکومت الگ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کی بات ہمارے لئے ہمیشہ معنی رکھتی ہے، سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

24th November PTI March