وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ماہ چین کا 8 روزہ خصوصی دورہ کریں گی
چین کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز اگلے ماہ چین کا 8 روزہ خصوصی دورہ کریں گی، چینی قائدین اور اہم حکومتی رہنمائوں سے ملاقات کرینگی، وزیراعلیٰ پنجاب پرتشدد احتجاج میں زخمی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز دورہ چین کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی۔ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل، انڈسٹری، اسموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امورپر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔
مریم نوازکوچین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے آگاہ کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی فیک ویڈیوز منظرعام پر لے آئیں
علاوہ ازیں مریم نواز پرتشدد احتجاج میں زخمی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کے دوران فرداً فرداً ہرزخمی اہکارکے پاس گئیں اور اس کی خیریت دریافت کی۔ زخمی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کو احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں، املاک اورسکیورٹی اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، پی ٹی آئی نے ملکی ترقی روکنے کیلئے انتشارکا راستہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، سکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کرنے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔