Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
21 Rajab 1446  

پیمرا کا ایکشن، جھوٹی افواہیں پھیلانے والے میڈیا ہائوسز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

من گھڑت افواہیں اور عوام کو گمراہ کرنے والے میڈیا ہائوسزاور چینلز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا
شائع 05 دسمبر 2024 11:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی شکایات پر پیمرا کی بڑی کارروائی،جھوٹی افواہیں اور ہرزہ سرائی کرنے والے میڈیا ہاوسز کے گرد گھیرا تنگ،،شکایات کے اندراج کے بعد پیمرا نے فیصلہ کن کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلنے اورمن گھڑت خبریں پھیلانے پرپیمرا کا ایکشن شروع شکایات کے اندراج کے بعد پیمرا نے فیصلہ کن کارروائی کا آغازکردیا۔ جھوٹی افواہیں،ہرزہ سرائی کرنے والے میڈیا ہاوسز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے

صحافتی تنظیموں نے عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

چیئرمین پیمرا بتائیں کہ لیکڈ آڈیوز کو بغیرتصدیق نشر کرنے سے روکنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے، عدالت

ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالنےوالوں کےدن گنے جاچکے پیمرا نے ریاست کے دشمنوں کونکیل ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے اورافواہیں پھیلانےوالےمیڈیا ہاؤسزکےگرد گھیراتنگ اور زہر اگلنے والے میڈیا چینلزقانون کے قانون کا شکنجے میں لایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ میڈیاہاؤسزکودوٹوک پیغام دیا ہے کہ “یاتوسچ بولیں، یا دکانیں بند کرنےکوتیارہوجائیں! عوام کوگمراہ کرنے والےمیڈیا کے چیمپئنزکوکٹہرے میں لایا جائے گا وقت آ گیا ہے کہ میڈیا میں چھپے سازشی عناصرکو بے نقاب کیا جائے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

PEMRA