Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
21 Rajab 1446  

عمران خان کیخلاف مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ، سب سے زیادہ کیسز کس صوبے میں

توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل بھی زیر التوا ہے
شائع 06 دسمبر 2024 10:49am

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی ہے، جس کی مکمل تفصیلات وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس میں سامنے آئی ہیں۔

مقدمات کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 99، خیبرپختونخوا میں 2، اسلام آباد میں 74 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے کے پاس 7 مقدمات اور انکوائریز اور نیب کے پاس 3 مقدمات زیر التوا ہیں۔

اس کے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل بھی زیر التوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اکتوبر، نومبر، اور دسمبر کے احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

pti leader

پاکستان

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)