سارہ شریف قتل کیس میں عمر قید پانے والے والدین کی سزا کیخلاف اپیل دائر
قتل ہونے والی 10 سالہ سارہ شریف کے والدین نے اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔
واضح رہے کہ سارہ کو دو سال سے زیادہ عرصے تک تشدد کا شکار رہی تھی، بچی کی لاش 2023 میں کاؤنٹی سرے ووکنگ میں گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ مقتول بچی کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40 برس اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔
سارہ کے چچا 29 سالہ فیصل ملک کو بھی بچی کی موت کا سبب بننے پر 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سارہ کے والد، سوتیلی ماں اور اس میں شامل ایک اور شخص نے اپنی جیل کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی درخواست کی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اعلیٰ عدالت ان کی سزاؤں پر نظر ثانی کرے۔
سارہ شریف کے قاتل باپ پر برطانوی جیل میں حملہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان شریف اور بینش بتول کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.