Aaj News

جمعرات, فروری 13, 2025  
14 Shaban 1446  

عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری

عمران خان نے کہا کہ اصولوں اور نظریئے کی خاطر جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں، اڈیالہ جیل باہر میڈیا سے گفتگو
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2025 05:21pm

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلوخاتون ہیں ، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے لیے صعوبتیں برداشت کیں ہیں۔ اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔

عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری

فیصل چودھری کی عمران خان کو جیل سہولیات کی دائر درخواست پی ٹی آئی نے مسترد کردی

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ اصول اور نظریے کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہوں گے اور شٹرڈاؤن کریں گے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے۔ انہوں نے کل القادر یونیورسٹی کے کیمپس سے طالب علموں کو نکالا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ 9 مئی ہو یا 26 نومبر ہم جوڈیشل کمیشن کی مانگ کر رہے ہیں، چیٹرز کبھی بھی نیوٹرل امپائرزکے ساتھ نہیں کھیلتے ، ہم آج بھی نیوٹرل امپائرزکے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

rawalpindi

media talk

Adyala Jail

faisal chodhri