Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

کراچی میں کھلی جگہوں اور نالوں میں کچرا پھینکنے پر 2 ماہ کی پابندی عائد

2 ماہ کی پابندی کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگیا، نوٹیفکیشن
شائع 23 جنوری 2025 11:38pm

کراچی میں 2 ماہ کیلئے غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے کھلی جگہوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے یاجلانے پر پابندی عائد کردی ہے، نالوں میں ملبہ اور فضلہ ڈالنے پر بھی پابندی ہوگی، 2 ماہ کی پابندی کا اطلاق 23 جنوری سے کردیا گیا، پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دودھ مہنگا کرنے پر کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے

دودھ مہنگا کرنے پر کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز پر بھاری جرمانے

نوٹیفیکشن کے مطابق ایس ایچ اوزکوکچرا ڈالنے والوں کے خلاف شکایت درج کرنے کا اختیار ہوگا،ایس ایچ اوزکودفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی جانب سےکھلےہولز،نالوں میں کچراپھیکنے کی شکایات دی گئی تھی جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے اور نالے بند ہونے کے خطرات بڑھ گئے تھے۔

Notification

Banned

Throwing garbage

Commissioner, Karachi