آئی سی سی کا سال 2024 کی ون ڈے ٹیم کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں افغانستان کے تین ،ویسٹ انڈیز کا ایک جبکہ سری لنکا کے چارکرکٹرز شامل ہیں،بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں۔
پیٹ کمنز کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر کردیا گیا،انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3کرکٹرز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں، پاکستان کے کسی کھلاڑی کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں جگہ نہیں ملی۔
جیسوال، بین ڈکٹ، کین ولمسن ، جو روٹ، ہیری بروک، مینڈس، جیمی اسمتھ، جدیجا، کمنز، میٹ ہنری اور جسپریت بمرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی کی جانب پاکستان کے صائم ایوب ،شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، شرفین ردرد فورڈ ،عظمت اللہ عمرزئی، ونندوہسارنگا، اے ایم غضنصربھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، سری لنکا کے اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹیم آف دی ایئر میں ایشیا کا غلبہ ہے۔ پاکستانی نوجوان صائم ایوب ون ڈے الیون میں ابتدائی جگہ کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی کے بعد۔ 22 سالہ نوجوان نے اپنے 9 میچوں میں 515 رنز بنائے، اور خاص طور پر زمبابوے کے خلاف شاندار سنچریاں، اور دو جنوبی افریقہ کے خلاف بنائیں ہیں۔
Comments are closed on this story.