کراچی: طالبات کی فیس لیکر فرار ہونے والے کالج سپرٹینڈنٹ نے زہر پی لیا

ملزم کو آئی سی یو میں پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے، پولیس
شائع 03 فروری 2025 11:20am

کراچی میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے سپرٹینڈنٹ نے لاکھوں روپے کی فیس لیکر فرار ہونے کے بعد زہر پی لیا، جس کے نتیجے میں وہ تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور اس کی صحت یابی کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم طالبات کی فیس کی مد میں جمع کی تھی اور بعد میں فرار ہوگیا تھا۔ تاہم، کالج کی پرنسپل نے طالبات کی فیس اپنے پاس سے جمع کروا کر ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے ہیں تاکہ طالبات کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

ملزم کو اسپتال میں حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے اور پولیس کی ٹیم وہاں تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی صحت یاب ہونے کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

College Students Fees