امریکی خاتون کے موضوع پر سوشل میڈیا ویڈیوز بننے لگیں
کراچی کے نوجوان کی محبت میں امریکا سے آنے والی خاتون ’اونیجا رابنسن‘ آج بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچی تھیں۔ ندال میمن امریکی خاتون سے شادی کیلئے راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔
اونیجا کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا۔
خاتون کا دعویٰ تھا کہ ان کا ندال میمن کے ساتھ آن لائن نکاح ہوا اور وہ اس کی محبت میں کراچی آئی۔ جب خاتون کو معلوم ہوا کہ ندال انہیں دھوکا دے کر گھر سے فرار ہوگیا ہے تو اونیجا نے نوجوان کے گھر پہنچ کر رہائشی عمارت میں ڈیرے ڈال لیے۔
اونیجا کی مختلف پریس کانفرنس بھی ہوئیں جس میں امریکی خاتون نے حکومت پاکستان سے ہر ہفتے ہزاروں ڈالرز کا مطالبہ کرنے کے ساتھ رہائش گاہ اور دیگر چیزوں کا بھی مطالبہ کیا۔ خاتون نے شرط عائد کی کہ اگر حکومت انہیں پیسے دیتی تو وہ امریکہ واپس چلی جائیں گی۔
کراچی: امریکی خاتون بہکی بہکی باتیں کرنے لگی، جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات منتقل
بہرحال یہ تو اونیجا رابنسن کے حوالے سے چند حقائق تھے وہیں امریکی خاتون کی پاکستان آمد اور ان کے انوکھے مطالبات پاکستانی تخلیق کاروں کیلیے مواد تیار کرنے کا بہترین موقع بن گئے۔
خاتون اونیجا کے موضوع پر سوشل میڈیا پر ویڈیوز تک بننے لگیں جس میں امریکی خاتون اور جو ان کے معاملے میں شامل ہوتا رہا سب کے کرداروں کو ملا ایک مضحہ خیز مواد تیار کیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ تاہم بعض لوگ خاتون کو دی گئی اتنی زیادہ کوریج پر ناگواری کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیے۔
پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کا رد عمل
امریکی خاتون کے وائرل معاملے سے نادیہ حسین بھی پریشان آگئیں۔ معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون کو واپس بھیجا جائے، ان کا تماشا نہیں بنایا جانا چاہیے۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے جناح اسپتال میں سب کو ٹک ٹاک پر لگا دیا
نادیہ حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی خاتون 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن پر تماشا بنانے کی ضرورت نہیں، انہیں واپس امریکہ بھیجا جائے، کیونکہ وہ جس طرح کی باتیں کر رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ ان کا مذاق نہیں اڑا رہیں بلکہ لوگوں کو معاملے کی سنگینی سمجھانا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور اب ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے۔
Comments are closed on this story.