Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

اوکاڑہ: سوشل میڈیا پر جعلی خبر پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ درج

ملزم نے سوشل میڈیا پر خبر شئیر کی کہ 10 سے 11 افراد نے خواتین سمیت ایک نجی ہوٹل میں اسلحہ کے زور پر نقدی لوٹی
شائع 04 فروری 2025 03:45pm

اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی جھوٹی خبر پھیلانے والے علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے واٹس ایپ گروپ ”سٹی اوکاڑہ“ میں ایک جعلی خبر شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 10 سے 11 افراد نے خواتین سمیت ایک نجی ہوٹل میں اسلحہ کے زور پر نقدی لوٹی۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

ہوٹل مالک نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا۔

ترجمان پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد، جعلی اور جھوٹی خبروں سے معاشرے میں ہیجانی کیفیت، افراتفری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

Punjab police

Okara Police