Aaj News

جمعرات, فروری 20, 2025  
21 Shaban 1446  

بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی اس وقت بڑی مایوس کن کیفیت میں ہیں
شائع 04 فروری 2025 04:53pm
خھواجہ آصف(فائل فوٹو)
خھواجہ آصف(فائل فوٹو)

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں، یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں، پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے، مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔

وزیردفاع نے کہا کہ توشہ خانہ کے ملزمان کے کہنے پرمذاکرات کیے جارہے تھے، بانی پی ٹی آئی اس وقت بڑی مایوس کن کیفیت میں ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت ریلیف چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بڑھکیں مارنے کے سلسلے پربھی بانی پی ٹی آئی نظرثانی کررہے ہیں، مذاکرات میں بھی یہی بات تھی کہ ہمیں این آراودو۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی خط سے ممتعلق وضاحت

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کولکھے خط کوانھوں نے ابھی پڑھا یا دیکھا نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو خط کا بتایا تھا، اکتوبرمیں ہمارا رابطہ ضرورہوا تھا جس کے بعد ایک امن وعامہ سے متعلق اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی تاہم ابھی اسٹبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

Khwaja Asif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)