بینچ اوربارکا تعاون انصاف کے نظام کی کامیابی کیلئےضروری ہے، چیف جسٹس پاکستان
چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی سے چترال بارایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف جسٹس نے چترال کے علاقے بونی کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔
چترال بارایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان کوجغرافیائی مشکلات کےباعث درپیش چیلنجزسے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بینچ اوربار کا تعاون انصاف کے نظام کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے چترال کے وکلاکے لیے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورس کی ہدایت کی، انھوں نے وفاقی عدلیہ اکیڈمی کوچترال کے وکلا کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب چیف جسٹس یحیی آفریدی سے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ عالیہ نیلم نے بھی ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکی موجودگی میں ملاقات میں عدالتی اموراورججز نامزدگی پرگفتگو ہوئی۔
Comments are closed on this story.