Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

کراچی میں پولیوٹیم پر حملے میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

چیف سیکرٹری سندھ پولیو ٹیم پرحملےکانوٹس، آئی جی سندھ کو سخت کارروائی کی ہدایت
شائع 06 فروری 2025 10:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ نےکراچی کے علاقے گلزار ہجری میں پولیو ٹیم پرحملے کانوٹس لیتےہوئےآئی جی سندھ کوملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردیں۔

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے گلزارہجری میں پولیو ٹیم پرحملے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سےرابطہ کیا ہے اورسخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت پر سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں کارِسرکارمیں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ حملےمیں ملوث12ملزمان گرفتار، مزید گرفتاریوں کیلئےچھاپے جاری ہیں۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ پولیو ٹیم پرحملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے، انھوں نے صوبے میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنےکی ہدایت کردی اورمزید کہا کہ پولیو ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائےگی.

دوسری جانب شیرشاہ میں مشتعل افراد نے انسدادپولیو ٹیم سے تلخ کلامی کی جس پرشیرشاہ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 2مشتعل افراد کوحراست میں لے لیا۔

ملک بھر میں سات روزہ پولیومہم

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کروڑوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

ملک کو پولیوسے پاک کرنے کیلئےسات روزہ پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران چار کروڑ سے سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گزشتہ سال ملک میں پولیو کے تقریباً 77 کیسز سامنے آئے، رواں سال پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزارت صحت نے والدین سے اپیل ہے کہ ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں اوراپنے بچوں کو اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگرکل بچّے کو چلنا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیونے پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا، عائشہ رضافاروق کوپولیوکنٹرول روم میں بریفنگ دی گئی۔

ای او سی کا کہنا ہے کہ پہلے3 دنوں میں 3 کروڑ70 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جا چکےہیں، پنجاب میں86 فیصد، سندھ میں71 فیصد ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، کے پی میں 79 فیصد اوربلوچستان میں 78 فیصد ویکسی نیشن مکمل ہوئی۔

Karachi Police

Polio Virus