اسرائیل کی قید سے رہا فلسطینی کی بس کی کھڑکی سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
اسرائیل نے غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت ہفتے کے روز 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غزہ معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوا جس کے تحت حماس نے تین 3 اسرائیلی قیدیوں کو دیر البلاح سے رہا کیا۔
وہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی نے خوشی مناتے ہوئے ریڈ کراس بس کی کھڑکی سے ایک ہاتھ سے فائرنگ کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریڈکراس بس میں سوار فلسطینی جنگجو نے کلاشنکوف لی اور ایک ہاتھ کھڑکی سے باہر نکال کر ہوائی فائرنگ کرکے اپنی رہائی کا جشن منایا۔
اسرائیل نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا کردیئے
رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا گیا جنہیں خصوصی طور پر بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔
اسرائیل نے بھی جیلوں میں قید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا جن میں 18 ایسے قیدی شامل ہیں جو عمر قید اور 54 لمبی قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
وہیں مقبوضہ مغربی کنارے پہنچنے پر فلسطینیوں قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
Comments are closed on this story.