Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

کرک میں سی ٹی ڈی کے ساتھ شدید جھڑپ میں 5 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی
شائع 10 فروری 2025 09:05am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبر پختونخوا کے کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کرک میں گرینڈ امن جرگہ، مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے 3 دن کی ڈیڈ لائن

پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

CTD KPK