Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ

پاکستانی میں بڑی تبدیلیاں، سہہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کیلئے فتح لازمی درکار
شائع 11 فروری 2025 11:42pm

جنوبی افریقا کے خلاف 3 ملکی سیریز کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سہہ ملکی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ کے لئے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

مینجمنٹ کی جانب سے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کامران غلام اور حارث رؤف ٹیم سے ڈراپ ہوگئے جبکہ سعود شکیل اور حسنین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

محمد رضوان ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ فخرزمان، بابراعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Pakistan Cricket Team

odi series

tri series

odi cricket

Pakistan vs Newzealand vs South Africa