انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر پاکستان پہنچ گئیں، پیکا ایکٹ پر بات چیت متوقع
ڈومینیکا پارڈلی آج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گی
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی صدر ڈومینیکا پارڈلی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ دو روز قیام کریں گی۔ اس دوران ان کی جانب سے پیکا ایکٹ پر بات چیت متوقع ہے۔
ڈومینیکا پارڈلی آج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گی اور نومنتخب باڈی کے نتائج کا اعلان بھی کریں گی۔
آئی ایف جے کی صدر دن 11 بجے صحافتی مندوبین سے خطاب کریں گی، جس میں پیکا قوانین اور صحافتی آزادی کے حوالے سے اہم نکات پر بات چیت متوقع ہے۔
پی ایف یو جے کی تین روزہ بی ڈی ایم کانفرنس اسلام آباد کے ستارہ مارکیٹ میں واقع ایک نجی ہوٹل میں جاری ہے، جس میں ملک بھر کے صحافی شریک ہو رہے ہیں۔
PECA Act
International Federation of Journalists
Dominique Pradalié
مقبول ترین
Comments are closed on this story.