سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا ہے۔ شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو ٹھہرایا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کی خبریں محض میڈیا کی پیدا کردہ ہیں، جو معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطوں کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے۔ عمران خان کو بنی گالا جیسی پیشکشیں ہوئیں مگر انہوں نے مسترد کر دیں۔ بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جیل میں ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر خوشی ہے، پوری قوم بھی یہی چاہتی ہے۔
صحافی نے شیر مروت کے ”مجھے کیوں نکالا؟“ والے سوال پر ردعمل مانگا تو سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس کا جواب وہ خود جانتے ہیں وہ بس معصومیت کا اظہار کررہے ہیں، یہ عمران خان کا فیصلہ ہے اور وہ بغیر ٹھوس وجہ کے فیصلہ نہیں کرتے۔
Comments are closed on this story.