Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ایم کیوایم پاکستان میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

گورنر سندھ سے متعلق باتیں پوری طرح غلط ہیں، آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
شائع 14 فروری 2025 11:04pm

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہونا چاہئیں، میں اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری چاہتے ہیں کہ عدم اتفاقی نہ ہو، الگ ہوکر کوئی بھی سروائیو نہیں کرسکتا، مشاورت اہم ہتھیار ہونا چاہیے، سب کو ایک ہونا چاہیے، کامران ٹیسوری کا پارٹیوں کے انضام میں اہم کردار رہا ہے، ایم کیوایم پاکستان میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’دس‘ کے میزبان عمران سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ سے متعلق باتیں پوری طرح غلط ہیں، ایم کیوایم میں گروپ بندی کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو گورنر سندھ بنانے اور گورنر کامران ٹیسوری کو پارلیمانی سیاست میں لانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ سب سوشل میڈیا کی شرارت ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے طریقہ کارموجود ہے، مصطفی کمال کا چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے بارے میں بیان مناسب تھا، اس سے پارٹی کی نمائندگی ہوگئی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم لرحمان اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنمائوں سے متعدد بارکہا ہے کہ آئو مل کر بیٹھتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرتے ہیں، شہرکے مسائل حل کرتے ہیں۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv