Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

جسٹس ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقدہ الوداعی تقریب میں آبدیدہ ہوگئے

چوکیدار کے بیٹے ہو کہیں ٹھیلہ لگا لو وکالت تمہارے بس کی بات نہیں، سابق چیف جسٹس
اپ ڈیٹ 16 فروری 2025 10:54pm
جسٹس ہاشم کاکڑ
جسٹس ہاشم کاکڑ

جسٹس ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقدہ الوداعی تقریب میں اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور آبدیدہ ہوگئے کہا کہ جب وکالت شروع کی تو مجھے کہا گیا چوکیدار کے بیٹے ہو کہیں ٹھیلہ لگا لو وکالت تمہارے بس کی بات نہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے جج، جسٹس ہاشم کاکڑ کے اعزاز میں بلوچستان ہائی کورٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ماضی کی تلخ یادیں بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ جب وکالت شروع کی تو مجھے کہا گیا چوکیدار کے بیٹے ہو کہیں ٹھیلہ لگا لو وکالت تمہارے بس کی بات نہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ گھر سے عدالت آنے کے لیے کرائے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ کئی بار میلوں کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا، شعوری طور پر کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نہیں پہنچایا۔

انہوں نے شرکاء سے جانے انجانے میں ہونے والی کسی بھی غلطی پر معافی مانگی اور کہا کہ بیٹیاں میرے دل کے بہت قریب ہیں قبائلی معاشرے میں بیٹیوں بہنوں سمیت خواتین کو آگے بڑھنے نہیں دیا جاتا جو انتہائی منفی رویہ ہے خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے جو کسی صورت نہیں ہونا چاہئیے۔

quetta

Balochistan High Court

justic hashim kakar