کراچی میں آئندہ ہفتے موسم گرم ہونے کا امکان
کراچی میں آئندہ ہفتے سے موسم تبدیل ہوگا، جمعہ سے درجہ حرارت پینتیس ڈگری تک جا نے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں آئندہ ہفتے سے موسم تبدیل ہوگا، جمعہ سے درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں آئندہ ہفتے موسم گرم ہونے کا امکان ہے،جبکہ منگل اور بدھ کو سمندری ہوائیں منقطع ہوں گی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے موسم تبدیل ہوگا، جمعہ سے درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
ملک کا بڑا حصہ آج بھی شدید گرمی جھیلے گا، بارش کہاں ہوگی؟
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران دن کے وقت تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج اورکل شہر کی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور سندھ میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.