Aaj News

جمعرات, مئ 22, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

روزے میں سانس کی بدبو سے کیسے بچیں اور تازگی برقرار کیسے رکھیں؟

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں ماہرین کے مفید مشورے
شائع 04 مارچ 2025 08:35am
Precautions to avoid bad breath and maintain freshness - Ramadan Transmission with Sidra Iqbal

روزے میں منہ سے بدبو آنا ایک عام مسئلہ ہے، اور خالی پیٹ یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر رمضان کے دوران، روزہ کی حالت میں بارہ گھنٹے بھوکے پیاسے رہنے سے منہ سے بدبو آنا عام ہے۔

اسی حوالے سے آج نیوز رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شاہ نذیر اور ڈاکٹر علی نور نے اپنے مفید مشورے ناظرین کے ساتھ شیئر کیے ہیں، تاکہ اس مسئلے سے نجات حاصل کی جا سکے اور رمضان کے دوران صحت مند رہنے کے طریقے اپنائے جا سکیں۔

تین لاعلاج بیماریوں کو ٹھیک کرنے کا ایک واحد طریقہ

حکیم شاہ نذیر نے کہا کہ منہ سے بدبو آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں قبض، دانتوں میں درد، مسوڑھوں کی سوجن، اور ناک بند ہونے کی صورت میں ریشہ گرنا شامل ہیں۔

حکیم شاہ نذیر نے مزید کہا کہ، اگر روزہ میں منہ سے شدید بدبو آ رہی ہو، تو اس کاایک مؤثر نسخہ یہ ہے کہ پچاس گرام دھنیا مغز اور مصری پچاس گرام ملا کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس پاؤڈر کا ایک چائے کا چمچ افطاری کے بعد، دوسرا تراویح کے بعد اور تیسرا سحری کے بعد کھائیں۔ اس نسخے سے پورے دن منہ سے بدبو نہیں آئے گی اور یہ پیٹ کے نظام کو بھی بہتر رکھے گا۔

https://youtu.be/0PjgcUVBlII?si=5aXkskUN7alabwbw

ماڈرن سائنس کے حوالے سے ڈاکٹر علی نور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں منہ کی خشکی اور بدبو کا سبب ”زیرو اسٹومیا“ ہوتا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب منہ میں لعاب کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، اس کے علاوہ سحر اور افطار میں زیادہ کیفین اور کاربونیٹڈ مشروبات، جیسے چائے اور کافی ، مشروبات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی منہ کی خشکی بڑھ جاتی ہے۔

ڈاکٹر علی نور نے تجویز کیا کہ جتنا ممکن ہو، پانی میں اگنے والی سبزیاں جیسے کھیرہ اور سلاد زیادہ کھائیں اور ہائی فائبر والی غذائیں لیں تاکہ منہ کی بدبو سے بچا جا سکے۔

Ramadan 2025

Ramadan Transmission

Baran e Rehmat

Smell in Breath in Roza