Aaj News

بدھ, مئ 21, 2025  
24 Dhul-Qadah 1446  

ٹرمپ انتظامیہ کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز کو بند کرنے کا منصوبہ، سی آئی اے حکام کو تشویش

موسم گرما تک کئی ممالک میں قونصل خانے بند کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے، امریکی میڈیا
شائع 07 مارچ 2025 11:30am

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کئی ممالک میں سفارتی مشنز کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات کئی مقامی ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق موسم گرما تک کئی ممالک میں قونصل خانے بند کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے اقدام سے سلامتی کے امور میں رکاوٹ کا خدشہ ہونے کے سبب سی آئی اے حکام کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ چین نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی موجودگی کو وسعت دی ہے۔

داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری پر امریکا کا پاکستان سے اظہار تشکر

واضح رہے کہ امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ حکومت نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا، ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی سے ممکنہ طور پر افغانستان اور پاکستان کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

TRUMP ADMINISTRATION

weighs closure

nearly a dozen diplomatic

missions abroad