Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں رمضان کے دوران شدید گرمی، درجہ حرارت 39.1 ڈگری تک پہنچ گیا

جناح ٹرمینل کے اطراف پارہ 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا
شائع 08 مارچ 2025 08:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں رمضان کے دوران شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39.1 ڈگری تک پہنچ گیا۔ جناح ٹرمینل کے اطراف پارہ 39 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ شاہراہ فیصل اور ماڑی پور میں 38 ڈگری کی گرمی پڑگئی۔

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم گرما کی انٹری ہوتے ہی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کے جناح ٹرمینل کے اطراف میں پارہ 39 اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شاہراہ فیصل اور ماڑی پور کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا، جو شہر کے دیگر علاقوں سے نسبتاً زیادہ تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر موسم کے معمولات میں تبدیلی کا نتیجہ ہو سکتی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس گرمی سے بچا جا سکے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، دھوپ میں نکلتے وقت ٹوپی یا چشمہ استعمال کریں۔

قبل ازیں، کراچی میں پہلے روزے پر ہی گرمی نے اپنا رنگ دکھا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔

karachi

heated weather